سب میں شامل سب سے جدا ہے اے میرے رزاق
سب میں شامل سب سے جدا ہے اے میرے رزاق
تو ہی کل عالم کا خدا ہے اے میرے رزاق
سب سے اعلا نظم ہے تیرا توہی ہے رحمان
سب سے بالا حکم ہے تیرا اے میرے رزاق
دریا صحرا کوہ و سمندر سب تیرے شہکار
خوب یہ تیری نیلی رِدا ہے اے میرے رزاق
تیرے رزق پہ سب پلتے ہیں اے میرے ستار
حسبِ ضرورت تونے دیا ہے اے میرے رزاق
نور کا محور کعبے کا منظر تیرا فضلِ عظیم
تیرے گھر میں نوری فضا ہے اے میرے رزاق
سارے نام ترے سندر ہیں بالا تیری شان
نبیوں کے لب پر یہ صدا ہے اے میرے رزاق
کس کو مفر ہے موت سے بندے سب ہی کو ہے مرگ
تو ہی دیتا سب کو قضا ہے اے میرے رزاق
دل کو میرے ستھرا کردے اے ربِ غفار
قلبِ مؤمن تیری جا ہے اے میرے رزاق
خالق توہے مالک توہے توہی پالنہار
طاہرؔ کے لب پر یہ صدا ہے اے میرے رزاق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.