Font by Mehr Nastaliq Web

میرا مولیٰ میرا خدا تو ہے

طاہر سلطانی

میرا مولیٰ میرا خدا تو ہے

طاہر سلطانی

MORE BYطاہر سلطانی

    میرا مولیٰ میرا خدا تو ہے

    ہر بلندی کی انتہا تو ہے

    تو ہی فتاح اور ہادی تو

    بند رستوں کو کھولتا تو ہے

    کبر تیرے لیے ہے ربِ جلیل

    لا شریک اور کبریا تو ہے

    اپنے بندوں کا ایک ایک عمل

    میرے معبود دیکھتا تو ہے

    جب بھی اخلاص سے کیا سجدہ

    میرے مالک مجھے ملا تو ہے

    میری اپنی نوا نہیں کوئی

    درحقیقت مری نوا تو ہے

    کوئی حامی نہیں ہے جن کا یہاں

    ان کا حامی بھی آسرا تو ہے

    یہ ہے حق الیقین طاہرؔ کا

    سب کے ہر درد کی دوا تو ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے