اللہ کے احکام ہی پہ میری نظر ہے
اللہ کے احکام ہی پہ میری نظر ہے
اللہ نے جو فرمایا مری راہ گزر ہے
قرآنِ مبیں سب کے لیے نورِ سحر ہے
اللہ رے ہر حرف میں نکہت کا اثر ہے
مؤمن کے لیے دل کا سکوں نورِ نظر ہے
ہر در سے مقدس ہے جو اللہ کا گھر ہے
اللہ ہی فقط جانتا ہے حال دلوں کے
جو کچھ بھی کسی دل میں ہے اللہ کو خبر ہے
اللہ کی رحمت کے شجر اس میں ہیں لاکھوں
کعبہ ہی مری زیست کی اک راہ گزر ہے
انساں کو بناتا ہے یہی طاہر و طیب
کعبے کا سفر روح کی خوشبو کا سفر ہے
جینا اسے آ جائے کبھی یہ نہیں ممکن
اللہ کے احکام سے جس کو بھی مفر ہے
اللہ سے دعا ہے کہ مدینے میں رہوں میں
طاہرؔ مرا مرکز تو مدینے کا نگر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.