رب نے بخشی یہ شان بسم اللہ
رب نے بخشی یہ شان بسم اللہ
نعت گو کی اذان بسم اللہ
حمد اور نعت سے ملا مجھ کو
فضلِ رب کا نشان بسم اللہ
نعت گوئی کا سائبان نہ پوچھ
باخدا ہے امان بسم اللہ
زندگی نعت بن گئی میری
روح میری یہ جان بسم اللہ
ان کے شایانِ شان نعت کہوں
ہے یہی میرا دھیان بسم اللہ
حوضِ کوثر پہ نعت پیش کروں
ہے یہی بس گمان بسم اللہ
ان کے دامن سے ہوکے وابستہ
پائے ہر اک امان بسم اللہ
میں بھی ادنیٰ غلام ہوں ان کا
کیوں نہ ہو مجھ کو مان بسم اللہ
نامِ خیرالوریٰ پہ اے طاہرؔ
شیدا ہو میری جان بسم اللہ
مجھ کو شہرِ نبی میں مل جائے
کاش! طاہرؔ مکان بسم اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.