عجب تھی فضائے دیارِ مدینہ
Page-51
عجب تھی فضائے دیارِ مدینہ
نظر میں ہے اب تک بہارِ مدینہ
بجھے گی نہ یہ تشنگی اپنے دل کی
رہیں گے یوں ہی بے قرارِ مدینہ
یقیں ہے کہ جائیں گے واں اک نہ اک دن
جو ہو مہرباں تاج دارِ مدینہ
جو پہنچوں دوبارہ تو واپس نہ لوٹوں
مری جاں ہو یا رب نثارِ مدینہ
پیوں جام پر جام صہبائے الفت
نہ اترے گا سر سے خمارِ مدینہ
رہیں محوِ حیرت تمام اہلِ محفل
جو ہو جلوہ آرا نگارِ مدینہ
ملے گا وہیں سے مجھے اپنا درماں
میں ہوں تہنیتؔ دل فگارِ مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.