دلچسپ کس قدر ہے دربار چشتیوں کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-بھارت)
دلچسپ کس قدر ہے دربار چشتیوں کا
نظروں پھر رہا ہے مجمع بہشتیوں کا
پیران چشت سارے سرتاج ہیں جہاں کے
خواجہ معین الدین ہے سردار چشتیوں کا
طوفان بحر غم کا اندیشہ ہو ذرا کیا
خواجہ جو نا خدا ہے بیکس کی کشتیوں کا
دل سے بھلا دیں اپنے باغ و بہار جنت
اجمیر میں اگر ہو آنا بہشتیوں کا
خواجہ کی بزم میں جب مچتا ہے شور ہو حق
دل کانپتا ہے تھر تھر سارے کنشتیوں کا
روضہ پہ خواجہ جی کے اللہ پھر دکھائے
مجمع وہ صوفیوں کا جلسہ وہ چشتیوں کا
پہنائے جامۂ فقر اللہ اے تجملؔ
پاؤں بھی تو نہ لوں میں حلہ بہشتیوں کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.