اس واسطے ہم صورت_رنجور پڑے ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-بھارت)
اس واسطے ہم صورت رنجور پڑے ہیں
تیرے در دولت سے بہت دور پڑے ہیں
رکھے تیرے خم خانہ کو اللہ سلامت
مستان ازل سیکڑوں مخمور پڑے ہیں
تقدیر میں لکھی ہی نہیں قربت خواجہ
افسوس کہ اجمیر سے ہم دور پڑے ہیں
تیرے در اقدس پہ شہ ملک ولایت
سر اپنا جھکائے ہوئے مغرور پڑے ہیں
بتی یہ چراغ تن تیرہ میں ہے روشن
یا زخم جگر میں مرے ناسور پڑے ہیں
دیکھو تو ذرا کیف مئے الفت مولیٰ
قسمت کو دعا دیتے ہیں مسرور پڑے ہیں
کیا ایک تمہیں واصف خواجہ ہو تجملؔ
تم سے تو بہت شاعر مشہور پڑے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.