نعرہ زن ہیں کشتۂ تیغ ادائے غوث پاک
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)
نعرہ زن ہیں کشتۂ تیغ ادائے غوث پاک
لاکھ جانیں ہوں تو کر دیجئے فدائے غوث پاک
ساتھ لے جائیں گے جنت میں مریدوں کو تمام
ہوگا پورا حشر کے دن مدعائے غوث پاک
خواہ تڑپائیں ہمیں وہ خواہ دکھلائیں جمال
اس میں راضی ہم ہیں جو کچھ ہو رضائے غوث پاک
بہر سجدہ سرجھکاؤں میں وہیں تعظیم سے
گر نظر آجائیں مجھ کو نقش پائے غوث پاک
عاشق مولیٰ بھی وہ معشوق بھی مولیٰ کے ہیں
میں فدائے غوث الاعظم میں فدائے غوث پاک
مہر محشر جس گھڑی اپنی تپش دکھلائے گا
دوڑ کر چھپ جاؤں گا زیر ردائے غوث پاک
اٹھ قدم پر سر جھکا دے پونچھ آنسو آنکھ سے
اے تجملؔ لے مدد کو تیری آئے غوث پاک
- کتاب : ریاض صوفی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.