Font by Mehr Nastaliq Web

یہ کسی کو مری کیا خبر ہے

تجیندر کور ادا

یہ کسی کو مری کیا خبر ہے

تجیندر کور ادا

MORE BYتجیندر کور ادا

    یہ کسی کو مری کیا خبر ہے

    کہ تصور میں خیرالبشر ہے

    میں بہت دور ہوں میں نے مانا

    میرے آقا کو میری خبر ہے

    جس پہ جھکتی ہے پیشانی سب کی

    اب تصور میں وہ سنگِ در ہے

    میں ازل سے ہوں ان کی بھکارن

    یہ رسولِ خدا کو خبر ہے

    کیا بگاڑے گا میرا زمانہ

    کملی والے کی مجھ پر نظر ہے

    نعت لکھی ہے سرکار کی اب

    کیا تجیندر اداؔ ہے ہنر ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے