ذرے کو آفتاب کا ہمتا بنا دیا
ذرے کو آفتاب کا ہمتا بنا دیا
عشق نبی نے قطرے کو دریا بنا دیا
سرخ آنسوؤں کو ہجر میں صہبا بنا دیا
آنکھوں کو جام، قلب کو مینا بنا دیا
ہر وقت آرزوؤں کا ہونے لگا طواف
دل کو کسی کی یاد نے کعبہ بنا دیا
خواہش کی چاندنی سے تمنا کی دھوپ نے
اک ظرفِ نقریٔ کو مطلاّ بنا دیا
اللہ ری خون حسرت و ارماں کی دلکشی
زخموں کو روکشِ گل و لالہ بنا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.