Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سبِ اسریٰ سرِ عرش بریں جانا محمد کا

طلحہ رضوی برقؔ

سبِ اسریٰ سرِ عرش بریں جانا محمد کا

طلحہ رضوی برقؔ

MORE BYطلحہ رضوی برقؔ

    سبِ اسریٰ سرِ عرش بریں جانا محمد کا

    خوش آیا رب کو بھی انداز شاہانہ محمد کا

    حقیقت کیا کہے تم سے یہ دیوانہ محمد کا

    شریعت گیسوئے ہستی کو ہے شانہ محمد کا

    پرے ہے شرک سے ایمان توحید و رسالت پر

    کہ حاصل درج وحدت کا ہے دردانہ محمد کا

    ھوالرزاق ذوالقوۃ ہے معطی اور وہ قاسم

    ہے اس کشکولِ ہستی میں اک ایک دانہ محمد کا

    متاعِ کل جہاں صدقہ کروں نعلین پر ان کی

    لیے حاضر ہے جان و دل بھی دیوانہ محمد کا

    بشارت مجھ سے عاصی کو بھی ہے بخشش کی محشر میں

    یہ ھب لی امتی سجدوں میں فرمانا محمد کا

    اطاعت عین حق کی ہے رسول اللہ کی طاعت

    وہ جنت میں گیا جس نے کہا مانا محمد کا

    انہیں فرمایا اتممت علیکم نعمتی رب نے

    رہا رشکِ ملک طرز فقیرانہ محمد کا

    وہی قبلہ وہی کعبہ وہی ملجا وہی ماویٰ

    جبیں سائی کو سنگ بابِ کاشانہ محمد کا

    مئے عرفاں ہمیشہ جھوم کے پیتے رہو رندو

    رہے گا تا ابد آباد میخانہ محمد کا

    یہ چادر زندگی کی برقؔ میلی ہو نہیں سکتی

    کہ اس میں تانا ہے اللہ کا بانا محمد کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے