اسم محمد جانِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
اسم محمد جانِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
درد کا درماں، زخم کا مرہم صلی اللہ علیہ وسلم
کتنے جلیل القدر پیمبر آپ کی دیتے آئے بشارت
موسیٔ عمراں، عیسیٔ مریم صلی اللہ علیہ وسلم
مہبط وحی و حامل قرآں میرے ماں باپ آپ پہ قرباں
میں ہوں فدا سو جان سے ہر دم صلی اللہ علیہ وسلم
ہجر میں ان کی روتے کٹی ہے زندگی جن کے در سے بٹی ہے
قلب کی حالت کس سے کہیں ہم صلی اللہ علیہ وسلم
میرا وجود اک سازِ عیاں ہے روح لطیف آواز نہاں ہے
احد و محمد اس کے سر گم صلی اللہ علیہ وسلم
شاہد رعنا، شاہ مدینہ، ماہِ عرب، محبوب خدا کے
حسنِ سراپا، نورِ مجسم صلی اللہ علیہ وسلم
خلق و مروت، مہر و محبت، لطف و عنایت، جود و سخاوت
اسوۂ حسنا، رحمتِ عالم، صلی اللہ علیہ وسلم
گلشن ہستی کا ہر غنچہ خواب عدم سے چونکا جاگا
صبح ازل کی واہ ری شبنم صلی اللہ علیہ وسلم
حدّ ادب سے بڑھی نہ وسعت، فخر زمانہ آپ کی نسبت
شہر ذی الحج ماہ محرم صلی اللہ علیہ وسلم
حشر میں بھی ہے برقؔ سیہ کار آس لگائے چشم کرم کی
سرپہ ہو اس کے آپ کا پرچم صلی اللہ علیہ وسلم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.