بندے تلاش کرتے ہیں تجھ کو کو_بکو
بندے تلاش کرتے ہیں تجھ کو کو بکو
جلوے اگرچہ تیرے رہے ہیں چہار سو
قرآں کی شکل میں وہ ہے موجود ہو بہو
تونے نبی سے اپنے جو فرمائی گفتگو
اک میں گناہگار تو ستار ایک تو
رکھی ہے میری ترے کرم ہی نے آبرو
مٹی سے گل کھلائے گلوں سے مہک اٹھی
پھیلا دئے ہیں تونے ہر اک سمت رنگ و بو
تیرے بغیر میں نہ مری کوئی کائنات
اندر بھی توہی تو مرے باہر بھی توہی تو
دھڑکن میں میرے دل کی ترے نام کا ہے ورد
دوڑے ہے تیرا نام ہی لے کر مرا لہو
قادر بھی تو رحیم بھی تو تو قدیر بھی
کر دے تمیمؔ کو بھی ترا عبد نیک کھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.