Font by Mehr Nastaliq Web

بڑا مشکل ہے دنیا میں گزارا یا رسول اللہ

تنویر احمد سوز

بڑا مشکل ہے دنیا میں گزارا یا رسول اللہ

تنویر احمد سوز

MORE BYتنویر احمد سوز

    بڑا مشکل ہے دنیا میں گزارا یا رسول اللہ

    مجھے در پر اب اپنے بلا لو یا رسول اللہ

    بہ روز حشر کملی میں چھپانا یا رسول اللہ

    تمہارا ہوں تمہارا ہوں تمہارا یا رسول اللہ

    سفینہ ہے بھنور میں اور بڑی مشکل میں ہستی ہے

    سہارا یا رسول اللہ سہارا یا رسول اللہ

    سرور و وجد کی اک کیفیت دل پر ہوئی طاری

    کہ جب بھی نامِ نامی ہے پکارا یا رسول اللہ

    کبھی جلوہ دکھا دینا مجھے بھی خواب میں رہنا

    چمک جائے گا قسمت کا ستارہ یا رسول اللہ

    درودِ پاک پڑھتا ہوں تمہاری یاد آنے پر

    تمہارے غم نے میرا دل نکھارا یا رسول اللہ

    تمہارا سوزؔ تشنہ کام ہے اس کی خبر لینا

    مئے توحید اس کو بھی پلانا یا رسول اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے