گناہوں کو مٹاتا جا رہا ہوں
گناہوں کو مٹاتا جا رہا ہوں
سوئے روضہ میں روتا جا رہا ہوں
کھلے گی میری قسمت بھی کبھی تو
میں ان کی نعت لکھتا جا رہا ہوں
بلائیں گے مجھے بھی وہ مدینے
میں اپنے دل کو یہ سمجھا رہا ہوں
مصائب چھٹ ہی جائیں گے مرے اب
درود پاک پڑھتا جا رہا ہے
خدا کو ہے منانا سوزؔ مجھ کو
میں ان کا نام لیتا جا رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.