یہ محفل زہرا ہے جبھی اتنا اثر ہے
یہ محفل زہرا ہے جبھی اتنا اثر ہے
شب میں بھی یہاں کیفیتِ نورِ سحر ہے
اللہ رے اے محفلِ زہرا تری رفعت
ہر جلوہ یہاں باعث معراجِ نظر ہے
جز آلِ نبی ذکر نہ کر اور کسی کا
تکریمِ ہنر یہ نہیں توہینِ ہنر ہے
گھر ایسا فقط فاطمہ زہرا کا ہے جس میں
ہر ایک بشر تو ہے مگر فوقِ بشر ہے
ہم کیوں نہ جھکائیں درِ زہرا پہ جبیں کو
جبرئیل جبیں جس پہ جھکاتا ہے وہ در ہے
اللہ رے یہ شانِ رہِ مدحتِ زہرا
جتنا بھی چلو لگتا ہے آغازِ سفر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.