Font by Mehr Nastaliq Web

خدا قرآن میں خود ہی ثنا خواں ہے محمد کا

تنویر نارنولی

خدا قرآن میں خود ہی ثنا خواں ہے محمد کا

تنویر نارنولی

MORE BYتنویر نارنولی

    دلچسپ معلومات

    کرے گا اور کوئی وصف کیا نورِ محمد کا

    خدا قرآن میں خود ہی ثنا خواں ہے محمد کا

    کروں کیا وصف قد کا گیسوؤں کا خال کا خد کا

    خلاف شرع احمد جو کرے ہے مستحق حد کا

    سنا ہے حال سب نے شمس کا منصور و سرمد کا

    شناور جو کوئی ہے قلزم عشقِ محمد کا

    خطر گرداب کا اس کو نہ کھٹکا جزر اور مد کا

    مرا سینہ خزینہ بن گیا ہے عشقِ احمد کا

    مجھے کھٹکا نہیں رنج و الم کے تیر کی زد کا

    نہیں ہوتا جو پردہ فاش عصیاں کارِ بے حد کا

    یہ صدقہ ہے محمد کا یہ صدقہ ہے محمد کا

    سنبھالو یا محمد مجھ کو عصیاں کار ہوں حد کا

    کہوں کس سے وسیلہ ہو تمہیں ہر نیک اور بد کا

    جبھی چین آئے گا ہوں شیفتہ روئے محمد کا

    کہ طیبہ سر کے بل جا کر کروں نظارہ گنبد کا

    یہ کہتا ہے لگا کر پر مدینہ جلد جا لیجے

    نہ پوچھو حال کچھ ہم سے ہمارے شوقِ بے حد کا

    تمہیں کو شرم ہے یا رحمۃ اللعالمیں سب کی

    سہارا آپ ہیں امت کے ہر اک نیک اور بد کا

    خدا کے واسطے تنویرؔ کو بھی بخشوا لینا

    شفیع المذنبیں ہو تم یہ عصیاں کا رہے حد کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے