کاش ہو میری نگاہوں کو میسر دیکھنا
کاش ہو میری نگاہوں کو میسر دیکھنا
رحمۃ للعالمیں کا روئے انور دیکھنا
دیر تک کی گفتگو بھی اس لئے اللہ نے
چاہتا تھا دیر تک وہ روئے انور دیکھنا
کتنی بار آخر مخاطب رب ہوا سرکار سے
ابتدا تا انتہا قرآن پڑھ کر دیکھنا
بن کے رحمت ہی نہیں آئے ہیں دنیا کے لئے
شافعِ محشر بھی ہیں وہ روزِ محشر دیکھنا
دولت عشقِ محمد سے جو مالا مال ہیں
ان غلامانِ محمد کا مقدر دیکھنا
ہے غلامانِ محمد کا عجب جاہ و جلال
بادشاہوں کے جہاں جھکتے ہیں تیور دیکھنا
دیکھنے پائے نہ تنویرؔ آپ کو حضرت اویس
ہے مسلم آپ کا وہ روئے انور دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.