Font by Mehr Nastaliq Web

حشر تک نعتیہ تحریر مقالے ہوں گے

طارق سلطان پوری

حشر تک نعتیہ تحریر مقالے ہوں گے

طارق سلطان پوری

MORE BYطارق سلطان پوری

    حشر تک نعتیہ تحریر مقالے ہوں گے

    مگر ہر دور کے انداز نرالے ہوں گے

    میری سرکار کے جو چاہنے والے ہوں گے

    حشر کے روز وہ رضواں کے حوالے ہوں گے

    راہِ طیبہ میں سناتا ہوں انہیں نعتِ حبیب

    مجھ سے مسرور نہ کیوں قافلے والے ہوں گے

    تہنیت زائر طیبہ تجھے تو نے دل کے

    خوب جی کھول کے ارمان نکالے ہوں گے

    ان کی آمد سے رہے گا نہ کوئی دل غمگین

    اب کسی لب پہ حسرت بھرے نالے ہوں گے

    میری بخشش کے قیامت میں بنیں گے تمغے

    سفرِ طیبہ میں پاوؔں کے جو چھالے ہوں گے

    جلوہ روئے محمد کا ہوں واصف طارقؔ

    میری حربت میں اجالے ہی اجالے ہوں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے