رحمت سے نوازا ہے زمانے کو نبی نے
انسان کو سکھائے ہیں ہدایت کے قرینے
سرکار کی سیرت سے جلا زیست نے پائی
سرکار کی یادوں سے منور ہوئے سینے
رہتے ہیں مرے ساتھ سحر تاب مناظر
مکے سے جو چلتا ہوں پہنچتا ہوں مدینے
توفیقؔ کی پلکوں پہ دیئے ہو گئے روشن
جب چھیڑ دیا ذکر مدینے کا کسی نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.