عثمان کے گھر دعوتِ سلطان عرب ہے
عثمان کے گھر دعوتِ سلطان عرب ہے
باعث ہے مسرت کا سعادت کا سبب ہے
سامان ضیافت کا جو لازم ہے وہ سب ہے
اس خانۂ پر نور کا فردوس لقب ہے
کس دھوم کی دعوت ہے یہ کس شان کی دعوت
اس گھر میں ہے معراج کے مہمان کی دعوت
اصحاب کو یوں لے کے شہ بحر و بر آئے
جس طرح ستاروں میں قمر جلوہ گر آئے
صدیق و یداللہ بھی آئے عمر آئے
جن جن کو بلایا تھا وہ سب ان کے گھر آئے
نور رخ حضرت سے پر انوار وہ گھر تھا
اصحاب کے ہالے میں رسالت کا قمر تھا
دعوت جو ہوئی ختم علی اپنے گھر آئے
آئے غم و آلام کو لے کر مگر آئے
زہرا کو جو آثار الم کے نظر آئے
پوچھا کہ ہوا کیا جو حزن اس قدر آئے
کیا بات ہے کس رنج سے خاموش ہو حیدر
کیا فکر ہے کس غم سے ہم آغوش ہو حیدر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.