Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

داتا کے غلاموں کو اب عید منانے دو

واصف علی واصف

داتا کے غلاموں کو اب عید منانے دو

واصف علی واصف

MORE BYواصف علی واصف

    دلچسپ معلومات

    واصف علی واصف نے یہ کلام خاص نصرت فتح علی خاں کے لیے لکھی تھی، جسے انہوں نے داتا دربار میں عرس کے موقع پر سنایا تھا۔

    داتا کے غلاموں کو اب عید منانے دو

    سرکار نے آنا ہے محفل کو سجانے دو

    یہ نور نبی کا ہے داتا ہے زمانے کا

    اس در پہ عقیدت سے اب سر کو جھکانے دو

    بغداد سے غوث آئے اجمیر سے خواجہ بھی

    داتا کے غلاموں کو اب رقص میں آنے دو

    مستوں کو مبارک ہو پر کیف گھڑی آئی

    بھر جائیں گے پیمانے نظریں تو اٹھانے دو

    یہ وقت ہے رحمت کا وہ سامنے بیٹھے ہیں

    داتا کی گذر گاہ میں پلکوں کو بچھانے دو

    یہ خاص عنایت ہے واصفؔ میرے داتا کی

    صحرا یہ حقیقت کا نصرتؔ کو سنانے دو

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے