Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے دل میں عشق_نبی کا جلوہ نظر میں داتا سما رہے ہیں

واصف علی واصف

ہے دل میں عشق_نبی کا جلوہ نظر میں داتا سما رہے ہیں

واصف علی واصف

MORE BYواصف علی واصف

    دلچسپ معلومات

    نصرت فتح علی خاں نے واصف علی واصف کا یہ کلام پہلی بار داتا دربار میں عرس کے دوران میں پڑھا تھا۔

    ہے دل میں عشق نبی کا جلوہ نظر میں داتا سما رہے ہیں

    بڑے ادب کا مقام ہے یہ حضور تشریف لا رہے ہیں

    کسی کا ہوگا کوئی سہارا ہے ایک داتا فقط ہمارا

    یہی غلاموں کی بندگی ہے ہم اپنا داتا منا رہے ہیں

    نگر نگر میں کرو منادی ہے آج داتا پیا کی شادی

    ہمارے داتا بنے ہیں دولہا غلام محفل سجا رہے ہیں

    عجیب داتا کے سلسلے ہیں فرید گٹھنے کے بل چلے ہیں

    وہی مدینے کا راستہ ہے جو راہ داتا دکھا رہے ہیں

    ہمارے داتا کے سب سوالی کوئی گیا آج تک نہ خالی

    ہمارے داتا کی شان دیکھو وہ سب کی بگڑی بنا رہے ہیں

    ہر ایک نظر میں بھری ہے مستی بدل دی داتا نے سب کی ہستی

    یہ مست داتا کے پی رہے ہیں نظر سے داتا پلا رہے ہیں

    یہاں شہنشاہ ادب سے آئیں یہاں تو خواجہ بھی سر جھکائے

    وہی ہوئے سرفراز واصفؔ یہاں جو بن کر گدا رہے ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے