حبیب_حق والیٔ_ولایت وہ کون یعنی جناب خواجہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
حبیب حق والیٔ ولایت وہ کون یعنی جناب خواجہ
ہم کرم معدن کرامت وہ کون یعنی جناب خواجہ
فروغ کثرت فروغ وحدت فروغ دنیا فروغ عقبیٰ
فروغ مذہب فروغ ملت وہ کون یعنی جناب خواجہ
گدا کو دیتے ہیں بادشاہت ولی کو دیتے ہیں وہ ولایت
لٹاتے ہیں وہ جہاں کی دولت وہ کون یعنی جناب خواجہ
امین دیں رہبر شریعت مہ شرف مظہر حقیقت
وسیلۂ عرصۂ قیامت وہ کون یعنی جناب خواجہ
چنے ہوئے کاملوں کے کامل کھلے ہوئے مرشدوں کے مرشد
بڑے ہوئے عزتوں کی عزت وہ کون یعنی جناب خواجہ
خدا کے بندے خدا کے مطلب خدا کے طالب خدا سے واصل
خدا کی قدرت بشر کی صورت وہ کون یعنی جناب خواجہ
یہ کیفؔ بے خود بنا ہوا ہے پیالہ منہ سے لگا ہوا ہے
پلا رہے ہیں مئے محبت وہ کون یعنی جناب خواجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.