امیر_کشور_ہندوستاں غریب_نواز
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)
امیر کشور ہندوستاں غریب نواز
فروغ انجمن چشتیاں غریب نواز
لئے فلک نے کڑے امتحاں غریب نواز
ہوں آج اس لئے محو فغاں غریب نواز
بہار آ گئی گلزار فقر میں تجھ سے
تو اہل چشت کی روح رواں غریب نواز
جو غوث پاک ہیں بغداد میں نقیب رسول
نبی کے ہند میں ہیں ترجماں غریب نواز
بڑے بڑوں سے یہی سنتے آئے ہیں کہ نہیں
ترے علاوہ کوئی بھی یہاں غریب نواز
تو بختیار و فرید و نظام کا آقا
ترے غلام ہیں فخر جہاں غریب نواز
تری ثنا میں ہیں لفظوں کی جھولیاں خالی
قبول ہو مرا عجز بیاں غریب نواز
یہ کم ہے کیا کہ وہ پہنچا ہے ان کی چوکھٹ تک
کہاں نصیرؔ سا عاصی غریب نواز
- کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 1189)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.