Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے ہند کے چاند اور سورج بھی سلطان_الہند غریب_نواز

سیماب اکبرآبادی

اے ہند کے چاند اور سورج بھی سلطان_الہند غریب_نواز

سیماب اکبرآبادی

MORE BYسیماب اکبرآبادی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    اے ہند کے چاند اور سورج بھی سلطان الہند غریب نواز

    اچھے آقا اچھے والی سلطان الہند غریب نواز

    اک میں ہوں صرف حیرانی اک جان حزیں جو ہے فانی

    میں بھی تیرا یہ بھی تیرا سلطان الہند غریب نواز

    مہجور بھی ہوں رنجور بھی ہوں پھر شکوے سے مجبور بھی ہوں

    بندے کے لیے یہ پابندی سلطان الہند غریب نواز

    لنگر خانے میں حاضر ہوں جو کچھ دے دو میں صابر ہوں

    جو مل جائے روکھی سوکھی سلطان الہند غریب نواز

    جو در پر تیرے سوالی ہے کب اس کا دامن خالی

    بھر دے کاسہ بھر دے جھولی سلطان الہند غریب نواز

    دے دے مجھ کو بھی جا کوئی پڑ رہنے کو کونا کوئی

    آباد رہے تیری نگری سلطان الہند غریب نواز

    دل پایا دکھ دینے والا دکھ پایا جی لینے والا

    قسمت پائی ٹوٹی پھوٹی سلطان الہند غریب نواز

    درگاہ کے پیڑوں میں دے دے آوارہ عاشق کو اپنے

    دو اک شاخیں آڑی ترچھی سلطان الہند غریب نواز

    اب یاد بھی کرنا بھول گئے سیمابؔ کو ایسا بھول گئے

    اتنا غصہ اتنی خفگی سلطان الہند غریب نواز

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے