مری عرض ہے تجھ سے یہ بہر_خدا سلطان_الہند غریب_نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
مری عرض ہے تجھ سے یہ بہر خدا سلطان الہند غریب نواز
مجھے اپنے دوارے پہ جلد بلا سلطان الہند غریب نواز
مقبول خدا ہو تم اے خواجہ میرے بھی لیے کچھ کیجیے دعا
ترا چھوڑ کے در کہاں جائے گدا سلطان الہند غریب نواز
دل غمگیں کو اب تسکیں دیجے مجھے بحر غم سے بچا لیجے
مری کشتی کا لنگر ٹوٹ گیا سلطان الہند غریب نواز
ترے در پہ جو سائل ہو کے گیا ولی مطلب اس کا پورا ہوا
ترا در ہے شہا در فیض و عطا سلطان الہند غریب نواز
میں ہوں بیکس و بے بس و بے ساماں مری کرنا مدد تم بہر خدا
تمہیں حق سے لقب سلطان ملا سلطان الہند غریب نواز
مطلب کا دوست زمانہ ہے میرا دشمن اپنا بیگانہ ہے
مری کون خبر لے تیرے سوا سلطان الہند غریب نواز
مرے قبضہ میں یہ دل زار نہیں جسے یار کہوں وہ یار نہیں
اک شوخ نے دل کو چھین لیا سلطان الہند غریب نواز
مجھے رنج و الم نے ہلاک کیا مری آن مدد کر بہر خدا
یا حبیب نبی یا حبیب خدا سلطان الہند غریب نواز
جو خطا ہو معاف کرا دیجے اور حق سے یہ آپ دعا کیجیے
مشتاقؔ پہ ہو اب لطف و عطا سلطان الہند غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.