سردار_اؤلیا معین_الدین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
سردار اؤلیا معین الدین
ہیں مرے پیشوا معین الدین
درد دل کی دوا معین الدین
مجھ کو غم سے چھڑا معین الدین
پیچ و خم میں پھنسا ہوں اے مرشد
سیدھا رستہ بتا معین الدین
دیدار کے ندیدے ہیں
اپنا جلوہ دکھا معین الدین
سب کی امید واں بر آتی ہے
اپنے در پر بلا معین الدین
موج طوفاں سے کیا خبر اس کو
جس کے ہیں نا خدا معین الدین
بحر عصیاں میں ہے نشاطؔ پھنسا
موج غم سے بچا معین الدین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.