جب سے کہ بھا گئی ہے دل کو ادائے_خواجہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
جب سے کہ بھا گئی ہے دل کو ادائے خواجہ
ایمان و دیں دل و جاں سب ہے فدائے خواجہ
وہ سر جدا ہو جس میں خواجہ کا ہو نہ سودا
وہ دل ہو چاک جس میں ہووے نہ جائے خواجہ
بہر خدا بیاں کرو واعظ نہ وصف جنت
بھاتا ہے مجھ کو ظل دولت سرائے خواجہ
اب جان سے بھی ایک دن دھونی ہیں ہاتھ مجھ کو
ہے دل تو پہلے ہی سے واقف ادائے خواجہ
دولت سے کیا غرض ہے حشمت سے کیا علاقہ
شاہنشہ جہاں ہے جو ہے گدائے خواجہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.