مرے قبلہ مرے کعبہ معین_الدین چشتی ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-بھارت)
مرے قبلہ مرے کعبہ معین الدین چشتی ہیں
میرے ماویٰ میرے ملجا معین الدین چشتی ہیں
غریب و مفلس و لاچار کے شاہ و تونگر کے
مددگار و کرم فرما معین الدین چشتی ہیں
دلارے مصطفیٰؐ کے لاڈلے شبیر و شبر کے
جناب غوث اعظم یا معین الدین چشتی ہیں
مجھے کیا ہو بھلا دھڑکا عزیزو روز محشر کا
میرے رہبر میرے مولیٰ معین الدین چشتی ہیں
برستی ہے وہاں دن رات رحمت حق تعالیٰ کی
جہاں رونق فزا خواجہ معین الدین چشتی ہیں
ولی اللہ جن کے نام پر جان اپنی دیتے ہیں
وہ سنجر کے مہ سیما معین الدین چشتی ہیں
مجھے کیا ہو سعید بے نوا دھڑکا قیامت کا
مرے مشکل کشا خواجہ معین الدین چشتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.