ہے فیض آپ کا فیض_اتم غریب_نواز
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)
ہے فیض آپ کا فیض اتم غریب نواز
کرم ہے آپ کا رب کرم غریب نواز
سر نیاز جھکائیں سب اہل دیر و حرم
ملے جو آپ کا نقش قدم غریب نواز
تمہیں نے بندہ نوازی سکھائی عالم کو
تمہیں ہو مخزن لطف و کرم غریب نواز
خدا سے ملتی ہوئی ہے جہان بخشش میں
تمہاری شان خدا کی قسم غریب نواز
بہت ہی تشنہ ہے دل آپ کی عنایت کا
پلائیے مجھے جام کرم غریب نواز
بجز تمہارے کہیں کس سے حال دل اپنا
ہمارے تم ہو تمہارے ہیں ہم غریب نواز
تمام اہل جہاں بھر لیں جھولیاں اپنی
بڑھائیں آپ کو جو دست کرم غریب نواز
پیا ہے آپ کی الفت کا جس نے ساغر مے
نظر میں لائے وہ کیا جام جم غریب نواز
ستا رہا ہے غم روزگار مدت سے
مٹائیے دل شاربؔ سے غم غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.