Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آنکھیں ہیں جلو_خانۂ_محبوب_الہی

شکیل بدایونی

آنکھیں ہیں جلو_خانۂ_محبوب_الہی

شکیل بدایونی

MORE BYشکیل بدایونی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی-بھارت)

    آنکھیں ہیں جلو خانۂ محبوب الہی

    دل کیوں نہ ہو دیوانۂ محبوب الہی

    واعظ تری جنت کی قسم دیکھ تو جا کر

    فردوس ہے میخانۂ محبوب الہی

    روشن ہے مجھی پر مرے جینے کی حقیقت

    ہر سانس ہے افسانۂ محبوب الہی

    حقا کہ ہے آئینہ انوار دوعالم

    اک جلوۂ مستانۂ محبوب الہی

    وہ عہد خزاں ہو کہ بہاراں ہو بہر رنگ

    واہے در مے خانۂ محبوب الہی

    گلشن کو اگر دیدۂ ظاہر ہی سے دیکھو

    ہر پھول ہے پیمانۂ محبوب الہی

    دولت ہے نگاہوں میں مگر پا نہیں سکتا

    بد بخت ہے بے گانۂ محبوب الہی

    جب فرط عقیدت سے شکیلؔ آنکھ اٹھائی

    تھا سامنے کاشانۂ محبوب الہی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے