Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میرے بابا کی چوکھٹ سلامت رہے

امیر بخش صابری

میرے بابا کی چوکھٹ سلامت رہے

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان بابا فریدالدین گنجِ شکر (پاک پٹن-پنجاب)

    میرے بابا کی چوکھٹ سلامت رہے

    ان پر قربان حسن عقیدت رہے

    ہم فقیروں کی سرکار کو لاج ہے

    تا قیامت یہ جاری سخاوت رہے

    بھیک دو یا نہ دو یہ خوشی آپ کی

    بات اتنی ہے منگتوں کی عزت رہے

    مستیوں میں رہے ڈوبی ہستی میری

    کیف میں ڈوبا جذبۂ نسبت رہے

    جس کی چوکھٹ پر قربان ہیں دو جہاں

    وہ سلامت ترا باب جنت رہے

    درود دل میں رہے نام لب پر رہے

    بس یہ دولت تمہاری بدولت رہے

    یہ امیرؔ آج چوکھٹ پہ دیتا صدا

    دل کی دل میں تڑپتی نہ حسرت رہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے