Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شاہ_ارض_و_سما فرید_الدین

شاہ تقی راز بریلوی

شاہ_ارض_و_سما فرید_الدین

شاہ تقی راز بریلوی

MORE BYشاہ تقی راز بریلوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان گنجِ شکر بابا فریدالدین مسعود (پاک پٹن-پنجاب)

    شاہ ارض و سما فرید الدین

    میرے غم کی دوا فرید الدین

    فرد افراد حاتم دوراں

    کان جود و سخا فرید الدین

    دیتے ہیں اور آرزو سے سوا

    مخزن ہر عطا فرید الدین

    جہد الانبیا و گنج شکر

    حسن و حسن ادا فرید الدین

    حق نگر حق طراز و حق آگاہ

    با خدا با خدا فرید الدین

    قطب الاقطاب کے تصدق میں

    دو مرا مدعا فرید الدین

    اب کہاں جاؤں میں تمہارا ہوں

    ہے وظیفہ مرا فرید الدین

    میں فریدیؔ ہوں اور نیازیؔ ہوں

    رازؔ ہیں آسرا فرید الدین

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے