Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جلوۂ_شاہ_عرب ہے جلوۂ_بابا فرید

شہباز اصدق

جلوۂ_شاہ_عرب ہے جلوۂ_بابا فرید

شہباز اصدق

MORE BYشہباز اصدق

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان گنج شکر حضرت فریدالدین مسعود (پاک پتن۔پنجاب)

    جلوۂ شاہ عرب ہے جلوۂ بابا فرید

    اس لئے رشک قمر ہے چہرۂ بابا فرید

    حق نما حق گو حقیقت آشنا حق کی بہار

    سورۂ اقرا سے روشن خامۂ بابا فرید

    ہیں وحید عصر شہباز طریقت ذی وقار

    عرش تا فرش زمیں ہے شہرۂ بابا فرید

    قطب عالم شیخ اعظم ہیں امام العارفین

    معرفت کا ہے خزینہ سینۂ بابا فرید

    تاج پکڑے اولیا دیکھا کیے رتبہ حضور

    کس قدر اعلیٰ ہے بے شک درجۂ بابا فرید

    شیخ کہتے ہیں کہ شیخ عصر ہے میرا فرید

    ہے لب قطب زمن پر خطبۂ بابا فرید

    آفتاب دین و سنت ہیں امام العاشقین

    عشق سرکار مدینہ نغمۂ بابا فرید

    بھر دیا کرتا ہے جھولی آپ کا کوئی فقیر

    تاجدار و تاجور ہے بندۂ بابا فرید

    ہے فریدی آستانہ مشک بار و نور نور

    کوچۂ جنت ہے گویا کوچۂ بابا فرید

    ہے تجلیات ربانی مسلسل بر مزار

    منبع انوار حق ہے روضۂ بابا فرید

    رہ فرید ہے بے شک صراط مستقیم

    راہ حق راہ ہدایت جادۂ بابا فرید

    زندگی تھی بندگی کے واسطے کامل نصاب

    ہے عبادت سے عبارت قصۂ بابا فرید

    قطب دہلی کے ہیں پیارے حضرت بابا فرید

    ہے عطائے پیر و مرشد صیغۂ بابا فرید

    ہے مسرت شادمانی خوب ہے فصل بہار

    نوشۂ بزم طرب ہے جلوۂ بابا فرید

    حضرت خواجہ پیا اور آئے ہیں پیران چشت

    جلوہ گاہ اولیا ہے خانۂ بابا فرید

    قطب دوراں لے کے آئے ہیں قبائے بے مثال

    نور برساتا ہوا ہے جوڑۂ بابا فرید

    سر پہ ہے نوری عمامہ ذات اقدس مشک بار

    باغ جنت سے ہے آیا سہرۂ بابا فرید

    حضرت صابر پیا اور حضرت خواجہ نظام

    رقص میں پڑھتے ہیں مل کر سہرۂ بابا فرید

    موہینی صورت جو دیکھی دل ہوا شاد شاد

    دل ہے دیوانہ میرا بر غمزۂ بابا فرید

    صابر کلیر کے لب پر ہے یہی جملہ مدام

    آسمان سے بھی ہے اعلیٰ رتبۂ بابا فرید

    کی ہے چالیس سال تک رب کی عبادت بے نظیر

    ہیں جہاں میں مثل اختر سجدۂ بابا فرید

    ہو شکر دم میں نمک اور ہو نمک دم میں شکر

    اٹھ گئی جس وقت یارو چشمۂ بابا فرید

    غیب سے آئے شکر زیر مصلائے حضور

    اس لئے گنج شکر ہے تمغۂ بابا فرید

    ہے نشان حق اجودھن کی مقدس سر زمین

    قبلہ گاہ عاشقاں ہے قریۂ بابا فرید

    دافع رنج و بلا مشکل کشا نام فرید

    آؤ مل کر ہم لگائیں نعرۂ بابا فرید

    کام آئے گا یقیناً حشر میں نام فرید

    ذریعۂ بخشش ہے بے شک شجرۂ بابا فرید

    ہے فریدی میری نسبت ہوں غلام ابن غلام

    ہے گلے شہبازؔ کے بھی ڈورۂ بابا فرید

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے