Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبی کر دیا

عبدالستار نیازی

اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبی کر دیا

عبدالستار نیازی

اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبی کر دیا

میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا

ذکر سرکار کی ہیں بڑی برکتیں مل گئیں راحتیں عظمتیں رفعتیں

میں گنہ گار تھا بے عمل تھا مگر مصطفیٰؐ نے مجھے جنتی کر دیا

لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبی کی عطا دوستو اور مانگوں میں مولا سے کیا

کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے اپنے محبوب کا امتی کر دیا

جو در مصطفیٰؐ کے گدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گئے

ایسی چشم کرم کی ہے سرکارؐ نے دونوں عالم میں ان کو غنی کر دیا

جو بھی آیا ہے محفل میں سرکار کی حاضری مل گئی جس کو دربار کی

کوئی صدیق و فاروق و عثماں ہوا اور کسی کو نبی نے علی کر دیا

کوئی مایوس لوٹا نہ دربار سے جو بھی مانگا ملا میری سرکار سے

صدقہ جاؤں نیازیؔ میں لج پال کے ہر گدا کو سخی نے سخی کر دیا

ویڈیو
This video is playing from YouTube

Videos
This video is playing from YouTube

نصرت فتح علی خان

نصرت فتح علی خان

مأخذ :
  • کتاب : کلیاتِ نیازی (شمس الضحیٰ) (Pg. 27)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے