جناب_صابر بنے ہیں دولہا رچی ہے صبر_و_رضا کی مہندی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک شیخ علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
جناب صابر بنے ہیں دولہا رچی ہے صبر و رضا کی مہندی
نہیں ہے محتاج وصف املا یہ باغ صدق و صفا کی مہندی
بنے ہیں مخدوم آج دولہا تو لے کر آئے فرید بابا
حسب کا سہرا نسب کا کنگنا شرف کی بدھی ولا کی مہندی
کہاں کا لالہ کہاں کا ہے گل تو بھول جائے چمن کو بلبل
جو آ کے کلیر میں دیکھ جائے ریاض فیض و عطا کی مہندی
بتائیں کیا ہے یہ کیسی مہندی کہ ایسی مہندی نہ ہم نے دیکھی
دلوں پہ رنگ اس نے ہے جمایا یہ مہندی ہے اک بلا کی مہندی
ہوا حضوری میں آ کے حاضر بنا ہوں دل سے غلام صابر
دبیرؔ آئی ہے ہاتھ جب کچھ یہ باغ مشکل کشا کی مہندی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.