سوا تیرے شۂ_والا علاؤالدین علی احمد
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز صابر پاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
سوا تیرے شۂ والا علاؤالدین علی احمد
نہیں میرا خبر لیوا علاؤالدین علی احمد
نہیں کوئی یہاں میرا نہایت دکھ زدہ ہوں میں
سوا تیرے مولانا علاؤالدین علی احمد
تمہارا ہے سہارا ہر دو عالم شہا مجھ کو
میرا مطلب کرو پورا علاؤالدین علی احمد
کہاں جاؤں میں فریادی اپنے درد اور دکھ کا
مجھے ہے آسرا تیرا علاؤالدین علی احمد
نہالؔ احمد نہیں کچھ خوف ہے روز قیامت کا
مرا حامی ہے مولانا علاؤالدین علی احمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.