Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہیں

نا معلوم

نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہیں

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    مناقب در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہیں

    خدا کے دین کا نہ خدا

    ہر ابتدا کی ابتدا

    کرم کی انتہا حسین ہیں

    کرے جو کوئی ہمسری کسی کی کیا مجال ہے

    جہاں میں ہر لحاظ سے حسین بے مثال ہیں

    یہ ہو چکا ہے فیصلہ نہ کوئی دوسرا خدا

    نہ کوئی دوسرا حسین ہے

    ہے جس کی فکر کربلا حسین وہ دماغ ہے

    یہ پنجتن کی انجمن کا پانچوں چراغ ہے

    حسن کا پہلا ہم سفر علی دوسرا پسر

    امام تیسرا حسین ہے

    حسین سے جو دور ہیں وہ سب غموں سے چور ہیں

    حسین کے جو پاس ہیں غم جہان سے دور ہیں

    یہ دین جس کی دین ہے جو زندگی کا چین ہے

    وہ سچا قافیہ حسین ہے

    فنا کے بعد پھر مجھے نئی حیات مل گئی

    فشار سے عذاب سے مجھے نجات مل گئی

    سوال جب کیا گیا ہے کون تیرا راہنما

    تو میں نے کہہ دیا حسین ہے

    وہ جس نے باندھ کر ہوا جلا دیا بجھا دیا

    زمیں کو جس نے عرش سے بلند مرتبہ دیا

    وہ جس نے کائنات کا نظام ہی بدل دیا

    اک ایسا معجزا حسین ہے

    کسی کو حوصلہ دیا کسی کو بخش دی سحر

    دیے کسی کو بال و پر کسی کو دے دیے پسر

    پکاری بندہ پروری لغت میں اہل عشق کی

    مدد کا ترجمہ حسین ہے

    کرو گر مخالفت غم حسین کی یہاں

    وہ حشر ہو گا حشر میں کہ الحفیظ و الامان

    جہاں بھی چھپنے جاؤ گے کہیں پہ بچ نہ پاؤ گے

    کہ ہر جگہ میرا حسین ہے

    شہید کربلا کا غم جسے بھی ناگوار ہے

    وہ بدعمل ہے بد نصیب اسی پہ بے شمار ہے

    ارے او دشمن عزا تو مر ذرا لحد میں جا

    پتہ چلے گا کیا حسین ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    امجد صابری

    امجد صابری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے