Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بیاں کیا شان ہو شیر_خدا کی

امیر بخش صابری

بیاں کیا شان ہو شیر_خدا کی

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت مولیٰ علی (نجف-عراق)

    بیاں کیا شان ہو شیر خدا کی

    یہ بزم پاک ہے مشکل کشا کی

    نبی کا جسم اطہر جسم حیدر

    یہ نسبت ہے علی سے مصطفیٰ کی

    شجاعت اور سخاوت اور ولایت

    یہ دولت ہے علی مرتضیٰ کی

    علی ہیں شاہ مرداں شیر یزداں

    ہیں قوت بازوئے دست خدا کی

    گداؤں کو شہنشاہ کر رہے ہیں

    روانی دیکھیے بحر سخا کی

    خدا کے گھر کو زینت بخش دی ہے

    ولادت نے علی شیر خدا کی

    رسائی ہے مکاں سے لا مکاں تک

    علی کے در کے ادنیٰ سے گدا کی

    علی کے لال کے فیض قدم سے

    زمیں ہے عرش اعظم کربلا کی

    طفیل پنجتن مقبول ہوگی

    امیرؔ صابری جو جو دعا کی

    مأخذ :
    • کتاب : Kalaam-e-Ameer Sabri (Pg. 15)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے