Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حقیقی علی کا نظارہ علی ہیں

غوثی شاہ

حقیقی علی کا نظارہ علی ہیں

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    حقیقی علی کا نظارہ علی ہیں

    رسول خدا کا سراپا علی ہیں

    محمد کی آنکھوں کا تارا علی ہیں

    خدا کی نگاہوں میں اعلیٰ علی ہیں

    وہ دوش محمد نے رتبہ بڑھایا

    کہ یہ عرش اعظم سے اعلیٰ علی ہیں

    خدا بھی ہے مولیٰ علی بھی ہے مولیٰ

    مگر جس کے حق میں یہ مولیٰ علی ہیں

    رہیں ان کی سرگوشیاں خاص حق سے

    وہ ہم راز حق نور حق کا علی ہیں

    ولی آج بنتا ہے ان کی نظر سے

    وہ نور محمد کا جلوہ علی ہیں

    غلامان احمد کے مشکل کشا ہیں

    مصیبت زدوں کا سہارا علی ہیں

    خدا اور محمد علی میں ہیں غوثیؔ

    مرے حق میں کیا جانے کیا کیا علی ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    سرفراز کمالی

    سرفراز کمالی

    مأخذ :
    • کتاب : طیبات غوثی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے