Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر اک مشکل میں کام آئی دہائی میرے مولیٰ کی

کامل شطاری

ہر اک مشکل میں کام آئی دہائی میرے مولیٰ کی

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف۔عراق)

    ہر اک مشکل میں کام آئی دہائی میرے مولیٰ کی

    عجب کچھ ڈھب کی ہے مشکل کشائی میرے مولیٰ کی

    خرد نے سو طرح صورت دکھائی میرے مولیٰ کی

    سمجھ میں شان پھر بھی کچھ نہ آئی میرے مولیٰ کی

    ہر اک حد تعین سے علی کی شان اعلیٰ ہے

    عیاں خود نام ہی سے ہے بڑائی میرے مولیٰ کی

    نہ جانے عالم تکوین میں کس کس کو رشک آیا

    محبت میرے حصے میں جب آئی میرے مولیٰ کی

    یہ حق کے ساتھ رہتے ہیں حق ان کے ساتھ رہتا ہے

    نہیں ممکن کبھی حق سے جدائی میرے مولیٰ کی

    امامِ دو جہاں ہیں مقتدائے جانِ پاکاں ہیں

    مبارک پاک بازو پیشوائی میرے مولیٰ کی

    محمد جس کے مولیٰ ہیں علی بھی اس کے مولیٰ ہیں

    بتاؤ تو یہ عظمت کس نے پائی میرے مولیٰ کی

    انہیں سے اہل عرفاں زندگی محسوس کرتے ہیں

    دلوں کی موت ہے دم بھر جدائی میرے مولیٰ کی

    محی الدین معین الدین بہاؤ الدین شہاب الدین

    کئی ناموں سے ہے جلوہ نمائی میرے مولیٰ کی

    نگاہ شوق نے کاملؔ عبادت کے مزے لوٹے

    نظر کے سامنے صورت جب آئی میرے مولیٰ کی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 163)
    • Author : Meraj Ahmed Nizami
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے