Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خود نور اور نور کی اپنے ضیا ہیں آپ

کامل شطاری

خود نور اور نور کی اپنے ضیا ہیں آپ

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    خود نور اور نور کی اپنے ضیا ہیں آپ

    ہر اک صفت میں ذات سے جلوہ نما ہیں آپ

    محبوب رب ہیں قبلۂ اہل صفا ہیں آپ

    ہر ایک اہل دل کا دلی مدعا ہیں آپ

    گردن کشان حسن بھی ہیں سرنگوں جہاں

    ایسے بڑے مقام پہ غوث الوریٰ ہیں آپ

    تشبیہ کا یہ رنگ ہے تنزیہہ کا یہ حال

    ذات نبی میں ذات خدا میں فنا ہیں آپ

    پروانہ جس کا حسن ہے وہ شمع ہیں حضور

    ادراک و فہم سب سے وراءالورا ہیں آپ

    روح روان عشق و حیات نگاہ شوق

    کتنی حسیں تجلیٔ نور خدا ہیں آپ

    کشتی شکستہ لاکھ ہو طوفاں ہزار ہو

    ساحل ہمارے ساتھ ہے جب نا خدا ہیں آپ

    بگڑے ہوئے غلام کی بگڑی بنائیے

    شیر خدا کے شیر ہیں مشکل کشا ہیں آپ

    یہ حسن اتفاق بھی قسمت کی بات ہے

    سے میرے دل میں درد ہے اس کی دوا ہیں آپ

    پروانہ حدوث ہے شمع قدم کے ساتھ

    کاملؔ زہے نصیب کہاں اور کیا ہیں آپ

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 165)
    • Author : Meraj Ahmed Nizami
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے