Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سب سے بڑی یہی تو فضیلت علی کی ہے

عمر لئیق حسینی

سب سے بڑی یہی تو فضیلت علی کی ہے

عمر لئیق حسینی

MORE BYعمر لئیق حسینی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    سب سے بڑی یہی تو فضیلت علی کی ہے

    سیرت جو ہے نبی کی وہ سیرت علی کی ہے

    جس علم کے حصول سے بنتا ہے آدمی

    اس کے لیے ہمیشہ وساطت علی کی ہے

    اس کو تو صاحبان نظر ہی پوچھئے

    کس درجہ بے مثال فتوت علی کی ہے

    تاریکیٔ لحد کا نہیں کوئی دغدغہ

    روشن جو دل میں شمع محبت علی کی ہے

    روز جزا کی فکر سے کیا اس کو واسطہ

    حاصل جسے ازل سے معیت علی کی ہے

    بے شبہ کٹ رہی ہے عبادت میں زندگی

    جب تک نگاہ شوق میں صورت علی کی ہے

    جو عاشق رسول ہے وہ عاشق علی ہے

    حب نبی کے ساتھ محبت علی کی ہے

    منہ سے نکل ہی جاتا ہے مشکل میں یا علی

    ہر دور میں جہاں کو ضرورت علی کی ہے

    مولیٰ ہمارے کس کے نہیں مقتدا لئیقؔ

    ہر ایک سلسلہ میں امامت علی کی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے