توصیف کیا بیاں ہو محبوب_پاک کی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
توصیف کیا بیاں ہو محبوب پاک کی
اللہ ہی کی شان ہے محبوب پاک کی
بولا جو کچھ یہ پیر ہوا اس کا سب ظہور
خود وحی سی زبان ہے محبوب پاک کی
مخلوق بن کے جسم خدا میں ہے جلوہ گر
خالق کی خاص جان ہے محبوب پاک کی
خود غوثیت کا اس کو ہوا مرتبہ نصیب
طاعت میں سب جہاں ہے محبوب پاک کی
رکھتے ہیں ہم بھی حضرت قادر سے سلسلہ
بیعت بھی درمیاں ہے محبوب پاک کی
اولاد مرتضیٰ سے مجھے عشق ہے سدا
یہاں لب پہ داستاں ہے محبوب پاک کی
خواجہ معین الدین حسن کہتے ہیں مجھے
عاشقؔ مری دوکان ہے محبوب پاک کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.