اللہ رے فیض_عام در_دستگیر کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)
اللہ رے فیض عام در دستگیر کا
صدقہ ہر ایک پاتا ہے پیران پیر کا
ٹکڑا ہر ایک جھولی میں ان کا ضرور ہے
سب پر کرم ہے میرے شہ بے نظیر کا
بازی اسی کے ہاتھ ہے دونوں جہان کی
دامن ہے جس کے ہاتھ میں پیران پیر کا
دشمن اگر قویست نگہباں قوی تراست
بندہ ہوں ایک مظہر رب قدریر کا
یہ بندہ پروری کی ادا بھی عجیب ہے
کچھ فرق ہی نہیں ہے امیر و فقیر کا
رتبہ سمجھ میں آ نہیں سکتا خدا گواہ
اتنا بڑا مقام ہے پیران پیر کا
آئینہ لے کے اپنی اداؤں پہ لوٹ ہے
صیاد خود شکار ہے اپنے ہی تیر کا
ہم جی رہے ہیں صرف انہیں کی پناہ میں
سایہ بھی کیسی چیز ہے پیروں کے پیر کا
کاملؔ نبی کے بعد بروں کو سمیٹنا
حصہ ہے صرف حضرت پیران پیر کا
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 14)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.