یا غوث_الاعظم یا قطب_عالم نہ کوئی ہمسر نہ کوئی ثانی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
یا غوث الاعظم یا قطب عالم نہ کوئی ہمسر نہ کوئی ثانی
نبی کی سیرت علی کی صورت جناب زہرہ کے دل کے جانی
نبی کے نور نظر تمہیں ہو علی کے لخت جگر تمہیں ہو
تمہیں ہو شمع بزم عالم تمہیں ہو حسنین کی نشانی
ہلال مشکل کشا تمہیں ہو جہاں کے حاجت روا تمہیں ہو
یا شاہ بغداد آج سن لو مری کہانی مری زبانی
رسائی ہے آپ کی جہاں تک خیال پہنچے کہاں وہاں تک
یہ شان محبوبیت تمہاری جو بات کہہ دی خدا نے مانی
جو چور آیا بنا ولی ہے یہ عبد القادر کی وہ گلی ہے
پلٹ دی ہستی بدل دی دنیا یہ پیر کامل کی ہے نشانی
وہ شان حسن قبول ہو تم بہار باغ بتول ہو تم
نگاہ میں عقدہ کشائی دیکھی عیاں لبوں پہ معجز بیانی
حضور پیران پیر ہو تم قسم ہے روشن ضمیر ہو تم
امیرؔ کو بھی لگا لو دامن کہاں یہ جائے کرم کے بانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.