بند عصیاں میں پڑا یا شاہ_شاہاں الغیاث
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
بند عصیاں میں پڑا یا شاہ شاہاں الغیاث
کس طرح ہم ہوں رہا یا شاہ شاہاں الغیاث
آپ ہیں ملک عرب میں اور بندہ ہند میں
دور ایسا ہوں پڑا یا شاہ شاہاں الغیاث
ایک ہم ہیں اور ہیں ایمان کے دشمن ہزار
آپ نے ایماں بچایا شاہ شاہاں الغیاث
کیا کہوں گا جب کہ کھولیں گے عمل نامہ مرا
آپ بگڑی دیں بنا یا شاہ شاہاں الغیاث
حال کیا ہوگا ہمارا حشر کے میدان میں
جو نہ کرنا تھا کیا یا شاہ شاہاں الغیاث
آپ جلدی لیں خبر میری ہمارے شاہ دیں
دیں لب معجزہ ہلا یا شاہ شاہاں الغیاث
آپ کے حضرت میں اتنی عرض کرتا ہے فقیرؔ
جام وحدت دو پلا یا شاہ شاہاں الغیاث
- کتاب : Diwan-e-Afzal
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.