چراغ_خانۂ_زہرا_و_حیدر قطب_ربانی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
چراغ خانۂ زہرا و حیدر قطب ربانی
گل شاداب گلزار محمد غوث صمدانی
بہت ڈھونڈا نہ پایا مثل تیرا ساری دنیا میں
تری صورت ہے لا ثانی تری سیرت ہے لا ثانی
ولایت جس کو ملتی ہے تو ملتی ہے ترے گھر سے
مسلم ہو گئی تیرے لیے باطن کی سلطانی
تمہارا نام لیوا ہوں تمہارا در نہ چھوڑوں گا
گدائی کام ہے میرا تمہیں زیبا جہانبانی
مرے سر پر سے چھٹ جائیں گھٹائیں رنج و آفت کی
مدد یا غوث اعظم دور ہو میری پریشانی
تری چشم عنایت غوث اعظم ہم پہ ہو جائے
مرے چاروں طرف سے بے کسی بے ساز و سامانی
پلٹ کر بھی سلاطین جہاں کو دیکھتا کب ہے
مگن ہے اپنی کملی میں گدائی شاہ جیلانی
مثال آسماں سر پر مریدوں کے تیرا پنجہ
تو ہر اک بات پر قادر ہے یا محبوب سبحانی
ترے زیر قدم گردن حمیدہ اولیا اللہ
مسلم ہے تمام اقطاب میں تیری سلیمانی
غلام درگہ غوث مکرم حسرتؔ مسکیں
الٰہی دور ہو تیرے کرم سے سب پریشانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.