دستگیری کا طلب_گار ہوں شیٔاً_للہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
دستگیری کا طلب گار ہوں شیٔاً للہ
میر بغداد میں لاچار ہوں شیٔاً للہ
حال دل شرم سے اب تک نہ کہا تھا لیکن
آج میں در پئے اظہار ہوں شیٔاً للہ
کرم خاص کے لائق تو نہیں ہوں پھر بھی
آپ کا حاشیہ بردار ہوں شیٔاً للہ
آپ ہی سنیے کہ اب اور کہوں میں کس سے
بستۂ دامن سرکار ہوں شیٔاً للہ
جلوۂ پاک نظر آئے تو بر آئے مراد
تشنۂ شربت دیدار ہوں شیٔاً للہ
غوث اعظم سے جو مانگو گے ملے گا حسرتؔ
بس کہو حاضر دربار ہوں شیٔاً للہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.